02 نومبر ، 2014
سکھر....... قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہےکہ طاہر القادری کے جانے کےبعد اب عمران خان کےدھرنے میں بہت کم لوگ رہ گئے ہیں، اس کے باوجود وہ کوشش کررہے ہیں حکومت اور تحریک انصاف کو مذاکرات کی میز پر لے آئیں۔ سکھرمیں میڈیا سے گفتگو میں سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اٹھارہ ماہ میں تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکی۔ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے عدالت سے وقت اس لیے مانگا ہے کہ انتخابی اصلاحات میں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے جوڈیشری سے نامزدگی لازمی نہ ہو بلکہ اس میں ریٹائرڈ ججز کے علاوہ سیاستدان، سینئر وکلاء اور اچھی شہرت کے حامل بیوروکریٹس کو بھی رکھا جاسکے۔