02 نومبر ، 2014
پشاور.......امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اصلاحات کے بغیر انتخابات بے فائدہ ہوں گے، عوام کرپشن پر مبنی نظام سے بیزار ہوچکے ہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ملک بھر کے عوام موجودہ نظام سے نالاں ہیں، وہ بھوک، افلاس، مہنگائی اور بدامنی سے نجات چاہتے ہیں، انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات ہو بھی گئے تو کچھ نہیں بدلے گا، عوام فلاحی اسلامی نظام چاہتے ہیں جس کے لئے جماعت اسلامی قوم کو اکھٹا کر رہی ہے۔