03 نومبر ، 2014
سمندری...واہگہ بارڈر لاہور پر خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی میتیں آبائی علاقے سمندری پہنچادی گئیں۔واہگہ باڈر دھماکے میں جاں بحق ہونےوالے ایک ہی خاندان کے9افراد کی میتیں فیصل آباد کی تحصیل سمندری صبح سویرے پہنچائی گئیں ۔چک نمبر 471 گ ب کے رہائشی محمد ظفر کے خاندان کے 18 افراد رشتہ داروں کے ہاں لاہور گئے ہوئے تھے۔لیکن دھماکےمیں چار خواتین اور پانچ بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔جن میں 25 سالہ عمرانہ،17 سالہ زاہدہ،17 سالہ جویریا، 55 سالہ رمظانہ بی بی ،3سالہ امان فاطمہ،3 سالہ ہادیہ،3سالہ رباب ،4سالہ حور یاسمین اور 5سالہ حلیمہ سعدیہ شامل ہیں ۔میتیں آبائی علاقے پہنچیں تو علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔