03 نومبر ، 2014
لاہور.......واہگہ بارڈر کے قریب خود کش دھماکے 4رینجرز اہلکاروں کا میتیں اجتماعی نماز جنازہ کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔دھماکے میں شہید ہونے والے انسپکٹر رضوان،نائیک بشیر احمد اور لانس نائیک محمد سلطان کی اجتماعی نماز جنازہ رینجر ہیڈکوارٹرکی شہداء گراؤنڈ میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں گورنر پنجاب چودھری سرور،کور کمانڈر لاہور نوید زمان اور ڈی جی رینجرز خان طاہر جاوید سمیت اعلیٰ افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔نماز جنازہ کے بعد شہید انسپکٹر رضوان کی میت عارف والا،نائیک بشیر کی منڈی بہاءالدین جبکہ لانس نائیک سلطان کی میت نارووال ر وانہ کر دی گئیں،انھیں سرکاری اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔