03 نومبر ، 2014
لاہور......پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف نےجنرل اسپتال لاہورمیں سانحہ واہگہ بارڈرکے زخمیوں کی عیادت کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف جنرل اسپتال پہنچےجہاں انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین فری طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نےکہا کہ معصوم افراد کے خون سے ہاتھ رنگنے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ذمے دار عناصرکو ہر صورت قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔ان کاکہناتھاکہ بربریت کا کھیل کھیلنے والے عبرتناک سزا سے بچ نہیں پائیں گے،،محمدشہباز شریف نےکہا کہ قوم کو آج اتحاد اور اتفاق کی اشدضرورت ہے۔