پاکستان
03 نومبر ، 2014

واہگہ بارڈردھماکے میں جاں بحق 43 افراد کی میتیں ورثا کےحوالے

واہگہ بارڈردھماکے میں جاں بحق 43 افراد  کی میتیں ورثا کےحوالے

لاہور.......واہگہ بارڈر خودکش دھماکے میں جاں بحق 43افراد کی میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔5میتیں میواسپتال کےڈیڈ ہاؤس میں موجودہیں،جن میں سے ایک کی شناخت نہیں ہو سکی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے جنرل اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔واہگہ بارڈر پرگذشتہ شام پرچم اتارنے کی تقریب دیکھ کرآنےوالوں پر خودکش حملے میں 59افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔مرنےوالوں میں سے ایک چارسالہ بچی کی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ چارافراد کی لاشوں کاپوسٹمارٹم جاری ہے۔میواسپتال کے ڈیڈہاؤس کے باہر ساندہ کی رہائشی ماں بیٹی کی لاشیں نہ ملنے پرورثا اورپولیس میں تلخ کلامی بھی ہوئی جس پر ورثا نے احتجاج کیا۔سمندری سے تعلق رکھنےوالے سات افراد کی نماز جنازہ صبح مسجدالقادسیہ میں اداکی گئی جس کے بعد ورثا میتیں سمندری لے گئے۔سانحہ میں جاں بحق ہونےوالے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی نماز جنازہ بعد نمازظہر باغبانپورہ کے علاقے میں ادا کی جائے گی۔لاہور کے مختلف اسپتالوں میں زخمیوں کاعلاج جاری ہے ۔دھماکے کے زخمی میواسپتال ،سروسزاسپتال ،جنرل اسپتال اورگھرکی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے جنرل اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اوراسپتال انتظامیہ کوان کامفت اوربہترعلاج کرنے کی ہدایت کی ۔ان کاکہناتھاکہ معصوم افراد کی زندگیوں سے کھیلنےوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔خود کش حملے کامقدمہ تھانہ باٹا پور میں درج کیاگیاہے۔مقدمہ کالعدم تنظیم کےخلاف درج کیاگیاہے،جس میں 302،7اے ٹی اے، 324،ایکسپلوسیو ایکٹ 3/4 اور دفعہ 109سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :