پاکستان
03 نومبر ، 2014

کوئٹہ میں نویں محرم الحرام کاجلوس میکانگی روڈ سے برآمد ہوگا

کوئٹہ میں نویں محرم الحرام  کاجلوس میکانگی روڈ سے برآمد ہوگا

کوئٹہ .......کوئٹہ میں نویں محرم الحرام کاجلوس دو پہر ایک بجے میکانگی روڈ سے برآمد ہوگا۔ شبیہ ذوالجناح کا جلوس میکانگی روڈ پر امام بارگاہ ناصرالعزاء سے برآمد ہونے کے بعد اپنےمقررہ راستےسے ہوتاہوا تقریبا تین بجے پرنس روڈ پر امام بارگاہ کلاں پر اختتام پزیر ہوگا، جلوس کی سکیورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے جائیں گے اور جلوس شروع ہونے سے قبل سکیورٹی کےپیش نظر روٹ کو آمدورفت کےلئےبند کردیاجائےگا جبکہ سیکورٹی کے پیش نظر شہر میں موبائل فورن سروس بند ہے اور ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

مزید خبریں :