پاکستان
03 نومبر ، 2014

سانحہ واہگہ بارڈر،تحقیقات میں مددکی ضرورت ہوئی تو تیار ہیں ،امریکی سفیر

سانحہ واہگہ بارڈر،تحقیقات میں مددکی ضرورت ہوئی تو تیار ہیں ،امریکی سفیر

اسلام آباد ......امریکہ نے سانحہ واہگہ بارڈر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تفتیش میں معاونت کی پیش کش کر دی ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے سانحہ واہگہ بارڈرپر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا واہگہ بارڈر پرہونے والے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتا ہے۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اس حملے میں جاں بحق ہونےوالوں کےلواحقین کے دکھ میں شریک ہے۔ حملےسےواضح ہو گیا ہے کہ دہشتگردوں کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی اہمیت نہیں۔ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔ امریکی سفیر نے تفتیش میں معاونت کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے امریکا اس واقعے سے متعلق تحقیقات میں مدد کرنےکے لیے تیار ہیں۔

مزید خبریں :