پاکستان
03 نومبر ، 2014

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش،بالائی علاقوں پر برفباری کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش،بالائی علاقوں پر برفباری کا امکان

اسلام آباد.......آئندہ چوبیس گھنٹوں میں خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب شمالی بلوچستان ، اسلام آبا د، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا،بالائی پنجاب،شمالی بلوچستان،اسلام آباد،کشمیر اورگلگت بلتستان میں بیشترمقامات پرمطلع ابرآلود ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع صاف ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں شمالی بلوچستان،خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں راولپنڈی،سرگودھا،گوجرانوالہ،لاہور اور فیصل آباد ڈویژن ، کوئٹہ،ژوب ڈویژن سمیت اسلام آباد ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

مزید خبریں :