22 اپریل ، 2012
ڈومینیکا … آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ کل سے ڈومینیکا میں کھیلا جائے گا۔ 3 میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے 3 وکٹ سے فتح اپنے نام کی تھی جبکہ دوسرا ٹیسٹ بارش کے باعث ڈرا ہو گیا تھا۔ ڈومینیکا میں ہونے والے میچ پر بھی بارش اثر انداز ہو سکتی ہے۔اس سے قبل ویس انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے اور ٹی 20 سیریز ڈرا ہوچکی ہیں۔