03 نومبر ، 2014
کراچی ......کراچی میں نادرن بائے پاس پر موچکو کے قریب سے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق موچکو تھانے کی حدود میں غیر آباد علاقے سے پانچ افراد کی لاشیں ملیں، جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، مقتولین کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے ۔ مقتولین کی عمریں بیس سے چالیس سال کے درمیان تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی ۔