پاکستان
03 نومبر ، 2014

نویں محرم کے جلوس مقررہ راستوں پر رواں دواں

نویں محرم کے جلوس مقررہ راستوں پر رواں دواں

کراچی .....ملک بھر میں نویں محرم کے جلوس اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہیں۔کراچی میں نویں محرم کا مرکزی جلوس برآمد ، شرکا نے ایم اے جناح روڈ پر نماز ظہرین ادا کی ، لاہور میں بھی مرکزی جلوس اپنے راستے پر رواں دواں ، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بھی جلوس برآمد ، ملک بھر کےحساس علاقوں میں موبائل فون سروس معطل ہے۔کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوئی،جس کے بعد نشتر پارک سے ہی جلوس برپا ہواجومقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔کراچی میں 9 محرم الحرام کے موقعے پر نکالے جانے والے جلوسوں اور مجالس کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ لاہورمیں پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمدہونےوالا نویں محرم الحرام کا شبیہ ذوالجناح کامرکزی جلوس مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے۔ قصربتول شادمان سمیت کئی دیگر علاقوں سےبھی ماتمی جلوس برآمد ہوئےہیں،جبکہ مجالس کاسلسلہ بھی جاری ہے۔نویں محرم کا پانڈو اسٹریٹ سے برآمد ہونے والاشبیہ ذوالجناح کامرکزی جلوس بھی مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے۔ اس موقع پرسیکیورٹی کےسخت انتظامات کئےگئےہیں۔ پولیس اہلکار چھتوں پر پوزیشنیں سنبھالےہوئےہیں ، راستےمیں دکانیں اوربازار بھی بند ہیں،جبکہ شرکاء کو سخت چیکنگ کےبعد شرکت کی اجازت دی جا رہی ہے،یہ جلوس اسلام پورہ اور پرانی انارکلی سےہوتا ہوا خیمہ سادات پہنچے گا،جہاں سے واپس پانڈواسٹریٹ پہنچ کراختتام پذیر ہوگا۔ امام بارگاہ قصرِ بتول شادمان سےبرآمدہونےوالا شبیہ ذوالجناح کا جلوس بھی مقررہ راستوں پررواں دواں ہے،جلوس کی طرف آنےوالے راستے بندہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری ساتھ ساتھ ہے،نکلسن روڈ سمیت شہرکےکئی مقامات پر مجالس کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔جن میں شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ پشاور میں علم اور ذوالجناح کا جلوس پشاور صدر میں امام بارگاہ حسینیہ سے برآمد ہوا ہے۔ ماتمی جلوس جی پی او لین، کالی باڑی اور فورہ چوک سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ حسینیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔عزادار فوارہ چوک میں نماز ظہر ادا کریں گے۔ ماتمی جلوس کے موقع پر ڈھائی ہزار سے زیادہ پولیس اہل کار تعینات کئے گئے ہیں۔ خواتین پولیس اہل کار بھی ماتمی جلوس کے ساتھ تعینات ہیں۔ کوئٹہ میں نویں محرم الحرام کاجلوس دو پہر ایک بجے میکانگی روڈ سے برآمد ہوا۔ شبیہ ذوالجناح کا جلوس میکانگی روڈ پر امام بارگاہ ناصرالعزاء سے برآمد ہونے کے بعد اپنےمقررہ راستےسے ہوتاہوا تقریبا تین بجے پرنس روڈ پر امام بارگاہ کلاں پر اختتام پزیر ہوگا، سیکورٹی کے پیش نظر شہر میں موبائل فورن سروس بند ہے اور ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

مزید خبریں :