پاکستان
03 نومبر ، 2014

افغان صدر کا نوازشریف کو فون ،سانحہ واہگہ پراظہار افسوس

افغان صدر کا نوازشریف کو فون ،سانحہ واہگہ پراظہار افسوس

اسلام آباد......افغان صدر اشرف غنی نےوزیر اعظم نوازشریف کو کا ٹیلی فون کر کے سانحہ واہگہ بارڈر پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔سرکاری ترجمان کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اور واہگہ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے اظہارتعزیت پر افغان صدر اشرف غنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دوست اور ہمسایہ ممالک ہیں۔

مزید خبریں :