03 نومبر ، 2014
لندن......ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے تجویز دی ہے کہ وزیراعظم فوری طور پر تمام سیکورٹی فورسز کے سربراہان کا اجلاس بلائیں، پاکستان کے ہر شہر، ہر علاقے میں دہشت گردوں پر نظر رکھنے کے لیے ایک آرڈیننس کے تحت عوام کی ٹیمیں بنائیں، جنھیں اسلحہ رکھنے کی بھی اجازت ہو۔ لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم فوری طورپر تمام سیکورٹی فورسزکے سربراہان کا اجلاس طلب کریںاورایک آرڈیننس پاس کیا جائے جس کے تحت ملک کے ہرشہر سے عوام کی ایک منتخب مقتدرشخصیت کو دہشت گردوں پر نظر رکھنے کیلئے ٹیم بنانے اور قانونی اسلحہ رکھنے کی اجاز ت دی جائے، انھوں نے پنجاب حکومت سےاپیل کی کہ واہگہ دھماکے میں ملوث ملزمان کو قانو ن کی گرفت میں لانے کیلئے کسی کوتاہی یا مصلحت سے کام نہ لیا جائے،الطاف حسین نےرابطہ کمیٹی کے ارکان کو تمام ذاتی مصروفیات ترک کرکےمحرم کے جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے اقدامات اورکسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے طبی کیمپس لگانے کی ہدایت بھی کی ۔