06 نومبر ، 2014
لاہور......سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے مجرم گلو بٹ نے اپنی سزا کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ تاہم ہائی کورٹ آفس نے درخواست پر اعتراض لگا کر اسے واپس کر دیا۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر گلو بٹ کو گیارہ سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ گلو بٹ نےدرخواست میں موقف اختیار کیا کہ ڈنڈے سےکسی کاجانی نقصان نہیں ہوا صرف شیشے ٹوٹے۔ جرم چھوٹاہے سزابڑی، اس لئے اس کی سزاکم کی جائے۔ ہائی کورٹ آفس نے وکالت نامے پر گلو بٹ کے دستخط نہ ہونے کے باعث اعتراض لگا کر درخواست واپس کر دی، گلو بٹ کے وکیل نے بتایا کہ دستخط کے لئے جیل میں وکالت نامہ بھجوایا تھا تاہم وہ ابھی تک واپس نہیں آیا۔