پاکستان
06 نومبر ، 2014

وزیر اعظم نے اسمبلی میں جو کہا آرمی چیف نے تردید نہیں کی،سپریم کورٹ

وزیر اعظم نے اسمبلی میں جو کہا آرمی چیف نے تردید نہیں کی،سپریم کورٹ

اسلام آباد...... سپریم کورٹ میں وزیر اعظم نا اہلی کیس میں جسٹس سرمد جلال عثمانی نے کہا کہ وزیر اعظم نے اسمبلی کے فلور پر جو بھی کہا آرمی چیف نے اسکی تردید نہیں کی۔وزیر اعظم پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان اکثر ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔قائم مقام چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے وزیر اعظم نا اہلی کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے ہدایت کی کہ وزیر اعظم کی نا اہلی سے متعلق تینوں درخواستوں پر سماعت 10 نومبر کو سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ہوگی۔ پی ٹی آئی کے وکیل عرفان قادر نے کہا کہ ہمارے کیس کی باری آتی ہے تو ہمیں سنا نہیں جاتا۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ آپ کو سارا دن کوئٹہ میں سنیں گے، عرفان قادر نے کہا کہ وہ کیس کی پیروی کے لئے کوئٹہ نہیں جا ئیں گے ۔وہ سپریم کورٹ کے سنیئر وکیل ہیں انکی درخواست تک نہیں لگائی جا رہی۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے بنچ کی تشکیل کے خلاف درخواست جمع کرائی جسے رجسٹرار نے اعتراض لگا کر مسترد کر دیا۔رجسٹرار کے اعتراضات کے خلاف بھی اپیل کی جس کی سماعت نہیں کی جا رہی۔انکی درخواست زیر التواء ہے وہ کوئٹہ کیوں جائیں، انہوں نےکہا کہ عدالتی فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کریں گے یہ انکا قانونی حق ہے۔ سپریم کورٹ سے انصاف ہوتا نظر نہیں آ رہا۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ آپ کو کوئی جلدی ہے تو کیس کی جلد سماعت سے متعلق درخواست دائر کر دیں۔آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت وزیر اعظم کی نا اہلی کے لئے براہ راست اسپیکر کے پاس جانا نہیں بنتا۔عدالت نے جائزہ لیا آرٹیکل 63 کی تشریح کے لئے سپریم کورٹ کا کوئی لارجربنچ نہیں بنا۔

مزید خبریں :