06 نومبر ، 2014
اسلام آباد.......قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کا معاملہ ایک دو دن میں طے کر لیا جائے گا،میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ امید ہے ایک 2 دن میں چیف الیکشن کمشنرکے تقررسے متعلق فیصلہ ہوجائے اس سلسلے میں شاہ محمود قریشی اورآفتاب شیرپاؤ سے ملاقات کروں گا جبکہ دیگرجماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی ۔خورشید شاہ نے انکشاف کیاکہ جسٹس(ر) سعید الزماں، جسٹس(ر)بھگوان داس،جسٹس (ر)اجمل میاں کے نام دیئے ہیں۔