06 نومبر ، 2014
راولپنڈی......آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور افغان صدر کی ملاقات نہایت مثبت رہی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنے ایک روزہ دورے کے دوران کابل پہنچے اور افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دو طرفہ امور زیر بحث آئے۔ آرمی چیف راحیل شریف کی افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر سے بھی ملاقات ہو ئی، جبکہ افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور وزیر دفاع سے بھی ملاقات کریں گے۔ نئی افغان حکومت کے قیام کے بعد یہ آرمی چیف کا پہلا دورہ کابل ہے۔ا س سے قبل 19 مئی کو آرمی چیف نے کابل میں ہونے والے سہہ فریقی اجلاس میں شرکت کی تھی۔