پاکستان
06 نومبر ، 2014

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی سراج خان کی استعفیٰ منظور نہ کرنے کی استدعا

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی سراج خان کی استعفیٰ منظور نہ کرنے کی استدعا

اسلام آباد......قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے دینے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سراج محمد خان نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا،استعفیٰ قبول نہ کرنے کی ان کی درخواست اسپیکر نے منظور کر لی ہے ۔پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ گئی، چار اراکین تو پہلے ہی ساتھ چھوڑ چکے تھے،اب ایک اور صاحب اپنی جماعت کے فیصلے کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں۔وہ ہیں سراج محمد خان، جو این ا ے 6 نوشہرہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہو ئے ہیں ،ان کا استعفیٰ دیگر ارکان کے ساتھ اسپیکر کو موصول ہوا ،پھر پی ٹی آئی کے اراکین ان استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش بھی ہوئےلیکن اس روز بھی سراج محمد خان سمیت چار اراکین استعفوں کی تصدیق کے لیے نہیں آئے۔شاہ محمود قریشی نے اس کا عذر کچھ اور پیش کیا لیکن شاہ محمود قریشی نے تو جو کہا وہ کہا لیکن آج سراج محمد خان کے اسپیکر کے سامنے پیش نہ ہونے کی وجہ سامنے آ ہی گئی،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ذرائع کے مطابق سراج محمد خان نے اسپیکر سردار ایاز صادق سے رابطہ کر کے استدعا کی ہےکہ ان کا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے جس کے بعد اسپیکر نے ان کی یہ استدعا منظور کرلی ہے۔

مزید خبریں :