06 نومبر ، 2014
کراچی .......سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کوٹ رادھا کشن میں مسیح جوڑا کا قتل قابل مذمت ہے ، بربریت پر مبنی واقعہ باشعور لوگوں کے ذہنوں پر سوار رہےگا۔مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات اٹھانا ہونگے کہ کسی شہری خصوصاً اقلیتوں پر زمین تنگ نہ ہو،محض واقعے کی مذمت اور افسوس کرنا کافی نہیں۔