پاکستان
22 اپریل ، 2012

نجی ایئرلائنز کے تمام طیارے ایک ساتھ گراوٴنڈ نہیں کرینگے، احمد مختار

نجی ایئرلائنز کے تمام طیارے ایک ساتھ گراوٴنڈ نہیں کرینگے، احمد مختار

اسلام آباد … وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ کسی بھی نجی ایئرلائن کے تمام طیارے ایک ساتھ گراوٴنڈ نہیں کئے جائیں گے۔ چوہدری احمد مختار نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی ایئر لائنز کے طیارے چیک ڈاوٴن کرنے کو کہا گیا ہے گراوٴنڈ کرنے کو نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی ایئرلائنز کے تمام طیاروں کی حالت کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ کسی بھی ایئرلائن کے تمام طیارے ایک ساتھ گراوٴنڈ نہیں کئے جائیں گے۔ احمد مختارنے کہا کہ کسی ایئرلائن کے پاس 3 طیارے ہیں تو پہلے ایک گراوٴنڈ کیا جائے گا،پہلے طیارے کی حالت کا جائزہ لینے کے بعد دوسرا طیارہ گراوٴنڈ کیا جائیگا اور اس طرح پھر تیسرے طیارے کو گراوٴنڈ کرکے اس کی حالت کا جائزہ لیا جائے گا۔ احمد مختارنے کہا کہ صدر نے بھوجا ایئر لائن طیارے کے حادثے کی تحقیقات جلد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :