22 اپریل ، 2012
پشاور … کور کمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اب قصہ پارینہ بنتی جارہی ہے اور حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ کور کمانڈر پشاور میں نیشنل رینکنگ اوپن گالف چیمپئن شپ کے بہترین کھلاڑیوں میں تقسیم انعامات کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے کہا کہ دہشت گردی قصہ پارینہ بنتی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد سے لوگوں کا ذہن تبدیل ہوا ہے اور حالات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ خالد ربانی نے گالف چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔