دنیا
22 اپریل ، 2012

جب بھی حکم ملا ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کیلئے تیار ہیں، اسرائیلی آرمی چیف

جب بھی حکم ملا ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کیلئے تیار ہیں، اسرائیلی آرمی چیف

مقبوضہ بیت المقدس … اسرائیلی فوج نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کیلئے خصوصی آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں، اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ جب بھی حکم ملا ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کیلئے تیار ہیں۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی چیف آف اسٹاف نے ایک اسرائیلی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ فوج کو جب بھی حکم دیا گیا وہ ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور عالمی برادری یہ سمجھتے ہیں کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنا ہوگا اور اس سلسلے میں 2012ء اہم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل سمجھتا ہے کہ ایٹمی ایران دنیا کیلئے مناسب نہیں اور اسی لئے اسرائیل اصولی طور پر کارروائی کرنا چاہتا ہے تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ فضائیہ کے سربراہ کو اسی وقت ایران پر حملے کا حکم دے دیں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بعض دیگر ممالک میں اسرائیلی خصوصی آپریشن میں اضافہ کردیا ہے تاہم انہوں نے اس کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

مزید خبریں :