07 نومبر ، 2014
بنوں ......بنوں میں نامعلوم افراد کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سےایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرا ر ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ میریان میں اپنے گھر کے باہر کھڑ ے ہوئے دونوں اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو بنوں ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں اہلکار آپس میں بھائی ہیں اور فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ناکہ بند ی کردی ہے ۔