07 نومبر ، 2014
لاہور......لاہورکے نواحی قصبے رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ جاری ہے۔اجتماع میں شرکت کےلیے ملک کے مختلف حصوں سے لوگوں کی آمد جاری ہے۔ رائے ونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ حاجی عبدالوہاب کے بیان سے شروع ہوا۔ اجتماع میں سندھ، پنجاب ، خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقہ جات سے لوگ شرکت کررہےہیں ۔ شرکاء کی سہولت کےلیے ہزاروں وضو خانے، ٹوائلٹ اور باتھ رومز کا بھی خصوصی انتظام ہے جبکہ ایک لاکھ موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے لیے پارکنگ ایریا بھی بنا دیا گیاہے ۔ شرکاء کی چیکنگ اورحفاظت کےلیے 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو سیل قائم کردیے گئے ہیں ۔خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقہ جات سے آنے والے افراد خصوصی فارم بھرنے کے بعد اجتماع میں شامل ہورہےہیں ۔