07 نومبر ، 2014
کراچی ......کراچی میٹرک بورڈ نے نویں جماعت سائنس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ناظم امتحانات نعمان احسن کا کہناہے کہ نویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ 34 ہزار 22 امیدواروں نے حصہ لیا ۔امتحانات میں 93 ہزار 787 امیدواروں نے تمام پرچوں میں کامیابی حاصل کی اس طرح نویں جماعت سائنس میں کامیابی کا تناسب 70 فیصد رہا۔