پاکستان
22 اپریل ، 2012

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہمارا خون بہہ رہا ہے، قمر زمان کائرہ

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہمارا خون بہہ رہا ہے، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد … وفاقی وزیر اطلاعات قمرزمان قائرہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا خون بہہ رہا ہے یہ ہماری جنگ ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اسلام آباد میں بچوں کے بنائے گئے پوسٹرز کی نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ تمام بچوں کو تعلیم دینا شاید ریاست کی ترجیح نہیں اور نہ ہی اس کیلئے وسائل میسر ہیں۔ قمر زمان قائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ بندوق اور توپوں سے نہیں جیتی جاسکتی۔

مزید خبریں :