07 نومبر ، 2014
لاہور.......لاہور ہائی کورٹ کے 8 ایڈیشنل ججوں نے بھی اپنے عہدوں کاحلف اٹھالیا ۔چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ خواجہ امتیاز نے ان سےحلف لیا ۔ حلف اٹھانے والےلاہور ہائی کورٹ کے 8 ایڈیشنل ججوں میں جسٹس علی اکبرقریشی،جسٹس قاضی محمد امین احمد،جسٹس خالد محمود ملک،جسٹس مشتاق احمد،جسٹس مسعودعابد نقوی ،جسٹس مرزا وقاص رؤف اورجسٹس محمد اقبال شامل ہیں۔