07 نومبر ، 2014
خیبر ایجنسی......خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6دہشت گرد مارے گئے اور دس سے زائد زخمی ہوئے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی ۔ کارروائی میں 6دہشت گرد ہلاک اور 10سے زائد زخمی ہوئے ۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھاری توپ خانے سےعلاقہ اکاخیل،سپاہ میں مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ، جس سے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے ۔جبکہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی بدستور جاری ہے ۔