پاکستان
07 نومبر ، 2014

وزیر اعظم نواز شریف چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ

وزیر اعظم نواز شریف چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ

اسلام آباد.......وزیر اعظم نواز شریف چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ۔دورہ چین کے دوران وزیر اعظم چین کے صدر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیر اعظم نواز شریف چین کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں ، انکے ہمراہ وزرات پانی و بجلی ، وزارت پلاننگ ڈویژن ، وزارت اطلاعات اور دیگر وزارتوں کے حکام ہیں۔ وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران 35 سے 40 ارب ڈالر کے بڑے منصوبوں پر دستخط ہونگے ۔ان منصوبوں میں توانائی سمیت انفراسٹرکچر ، گوادر اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔

مزید خبریں :