دنیا
07 نومبر ، 2014

ایبٹ آباد آپریشن میں حصہ لینے والا امریکی کمانڈو، سچا یا جھوٹا؟

ایبٹ آباد آپریشن میں حصہ لینے والا امریکی کمانڈو، سچا یا جھوٹا؟

نیویارک.......دنیا کو انتہائی مطلوب دہشت گرد اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا دعوے دار سامنے آ گیا ۔ ایبٹ آباد آپریشن میں حصہ لینے والے امریکی نیوی سیل نے اپنی شناخت ظاہر کر دی ہے ۔ دو مئی دو ہزار گیارہ کو ایبٹ آباد کے کمپاوٴنڈ میں اسامہ کو ہلاک کرنے والی امریکی فوجی " سیل ٹیم سیکس" میں کون شامل تھا؟؟القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو آخر کس نے مارا؟؟یہ راز اب راز نہیں رہا۔اسامہ کو ہلاک کرنے والے امریکی نیوی سیل نے اپنی شناخت ظاہر کر دی ہے۔"روب O'Neill نیل نامی یہ نیوی سیل کہتا ہے کہ اس نے اسامہ بن لادن کے سر میں تین گولیاں مار کر اسے موت کی نیند سلا دیا۔روب نے اپنی شناخت ظاہر کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ فوج چھوڑنے کے بعد اسے صحت کی سہولیات اور دیگر فوجی مراعات سے محروم کر دیا گیا ہےجن کا فائدہ اٹھانے کے لیے فوج میں 20 سال تک خدمات انجام دینا ضروری ہیں۔جبکہ روب نے سولہ سال فوج میں خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائرمنٹ لے لی.روب او نیل نے چار سو جنگی مشن انجام دیے ہیں۔ امریکی فوج کے اس ہیرو کے کامیاب مشنز میں سے تین مشنز کو ہالی وڈ نے Zero Dark Thirty, Captain Phillips and Lone Survivor. میں فلمایا ہے۔برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے روب کے والد Tom O'Neill, نے اس کی مکمل شناخت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کا بیٹا کسی بھی دہشت گرد سے خوف زدہ نہیں ہیں۔رواں ماہ روب ایک امریکی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دے گا جس میں وہ بتانے کا ارادہ رکھتا ہے کہ کس طرح " سیل ٹیم سیکس" نے اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا اور آخر اس نے امریکا کی جانب سے پابندی کے باوجود اپنی شناخت کیوں ظاہر کی۔دوسری جانب اس اعلان کے بعد پینٹا گون کا کہنا ہے کہ کمانڈوز قانونی طور پر پابند ہیں کہ وہ ریٹائر منٹ کے بعد بھی خفیہ معلومات پر کھلے عام بات نہیں کریں گے ۔ امریکی نیول اسپیشل وار فیئر کمانڈ کے سربراہ ریئر ایڈمرل برائن لوسے Losey نے کمانڈوز کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جو کمانڈوز خفیہ معلومات ظاہر کریں گے انھیں عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ اس خط کے جاری ہونے کے بعد بھی امریکی نیوز چینل کا کہنا ہے کہ وہ اسامہ کو قتل کرنے والے کمانڈوز پر دستاویزی فلم ،، پروگرام کے مطابق گیارہ اور بارہ نومبر کو نشر کرے گا ۔

مزید خبریں :