کاروبار
07 نومبر ، 2014

چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی اتحادی

چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی اتحادی

کراچی ......چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہی نہیں بلکہ پاکستان کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر بھی ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پڑوسی اور دوست ملک چین گزشتہ چار سال سے پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی اتحادی ہے ۔گزشتہ سال 2013 کے دوران پاک چین تجارتی حجم15ارب ڈالر رہا جو دیگر اتحادی ممالک امریکہ اور متحدہ عرب امارات سے بھی زیادہ ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے جاری دو روزہ دورہ چین میں دونوں ممالک کےدرمیان کول پاور پراجیکٹ سمیت توانائی کے کئی منصوبے طے پانے کی توقع ہے جس سے پاک چین تجارتی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

مزید خبریں :