22 اپریل ، 2012
اسلام آباد…ایم کیو ایم اقلیتی ونگ کی طرف سے اسلام آباد میں بوجھا ائیر لائن حادثے میں شہید ہونے والوں کیلئے شمعیں روشن کی گئیں۔جبکہ سیاچن میں برف تلے دبے فوجیوں کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی ایم کیو ایما اقلیتی ونگ روالپنڈی کی جانب سے فیض آباد میں قائم چاغی کی یادگاری پہاڑی پر شمعیں روشن کی گئیں۔ اقلیتی ونگ کے انچارج پاسٹر اسٹفن کی طرف سے خصوصی دعا کرائی گئی ، جس میں بھوجاا ئیر لائن کے حادثے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی گئی ، جبکہ سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برف تلے دبے پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کی سلامتی کی دعا کی گئی ، دعا ئیہ تقریب میں ایم کیو ایم اقلتی ونگ راولپنڈی کے مرد اور خواتین شریک ہوئے ، دعائیہ تقریب کا اہتمام قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر کیا گیا تھا ۔