پاکستان
07 نومبر ، 2014

لاہورـ: مختلف واقعات میں 4 افراد قتل ،دو افراد کی خودکشی

لاہور.......لاہور ميں دو گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں 4 افراد قتل جبکہ کانسٹیبل سمیت 2 سرکاری ملازمین نے خودکشی کر لی،قتل کا پہلا واقعہ پیش آیا لاہور کے علاقے گوجر پورہ میں جہاں دکاندار شاہد کو موٹرسائیکل سوار شخص نے گولیاں مار دیں،،ورثاء کا کہنا ہے کہ شاہد کو ڈاکووں نے مزاحمت پر قتل کیا،دوسرا واقعہ ڈیفنس میں ہوا،محکمہ ڈاک کے ملازم 28 سالہ عدیل نے افسران کی ڈانٹ ڈپٹ پر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی،،پولیس لائن قلعہ گوجر سنگھ میں تعینات 45 سالہ کانسٹیبل طارق نے خودکو گولی مار کر خود کشی کر لی،،ایس پی ہیڈکوارٹر عمر سعید کے مطابق کانسٹیبل طارق غیر حاضریوں پر معطل تھا،،گارڈن ٹاؤن میں ایک شیشہ کیفے پر لڑکوں کے دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا،فائرنگ کے تبادلے میں 28 سالہ علی اور 29 سالہ شہباز ہلاک ہو گئے،پولیس نےملزمان آصف اور فہیم کو گرفتار کر لیا،،ادھر ساندہ کے علاقے میں دیرینہ عداوت پر دو افراد نے پراپرٹی ڈیلر افضال کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے،پولیس نے لاشیں ڈیڈ ہاوس بھجوا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :