07 نومبر ، 2014
بولان...... ضلع بولان کے ڈینگڑاریلوے اسٹیشن کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ریلوے کے دو ملازمین جاں بحق ہوگئے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق ضلع بولان کے علاقے بالاناڑی میں ڈینگڑا ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے کے دو گینگ مین فقیر حسین اور سیفل خان ٹریک کی دیکھ بھال پر تعینات تھےکہ نامعلوم مسلح افراد نے آکر فائرنگ کردی جس سے وہ دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔