22 اپریل ، 2012
کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہوئے، فائرنگ کے واقعات لسبیلہ، ملیر، نیو کراچی اور آرام باغ کے علاقوں میں پیش آئے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے چاروں افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے مختلف اسپتالوں میں پہنچایا گیا ہے، تاہم زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔