پاکستان
08 نومبر ، 2014

وزیراعظم نواز شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات،21معاہدوں پر دستخط

وزیراعظم نواز شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات،21معاہدوں پر دستخط

بیجنگ......وزیراعظم نوازشریف کی چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات ،دونوں ملکوں کے درمیان 21 معاہدوں پر دستخط۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دورے سےبجلی کی کمی دورکرنےمیں مدد ملےگی،دھرنوں کی وجہ سے جوکام ادھورارہ گیا اس کونئی روح ملےگی۔دورہ چین پر جانے والے وزیراعظم نواز شریف نے چینی وزیراعظم سے ملاقات کی۔اس موقع پردونوں ملکوں کےدرمیان اقتصادی اورفنی تعاون کےمعاہدوں پردستخط ہوئے۔ پاکستان اورچین کےدرمیان21معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پردستخط کیے گئے۔ان معاہدوںمیں بہاولپورمیں قائداعظم سولرپارک میں شمسی توانائی پیداکرنے،ساہیوال میں کوئلےسے1ہزار320میگاواٹ بجلی اورجھمپیرمیں ہواسے100میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے معاہدے بھی شامل ہیں۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دورےسےبجلی کی کمی دورکرنےمیں مددملےگی اوربجلی بحران ختم ہونےسےملک میں خوشحالی آئےگی۔ اقتصادی راہداری منصوبہ خطےکی تقدیربدل دےگا ۔ ان منصوبوں سے ملک میں روزگارکےمواقع پیداہوں گے اورغربت ومحرومیوں کاخاتمہ ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ چینی قیادت نےجس جوش وجذبےکا مظاہرہ کیا اس کےمثبت نتائج آئیں گے۔

مزید خبریں :