22 اپریل ، 2012
لاہور…اسلام آباد طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں لاہور میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شمعیں روشن کیں۔ چیئرنگ کراس چوک میں ہونے والی تقریب کا اہتمام سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان نے کیا تھا جس میں سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی ، شرکاء میں مسلم لیگ ن کی رہنما شائستہ پرویز ملک، مسلم لیگ ق کی ایم پی اے آمنہ الفت،سابق ایم پی اے شازیہ چاند،ڈریس ڈیزائینر بی جی ،اداکار شیبا بٹ ، سابق صوبائی وزیر رانا اکرام ربانی اور سول سوسائٹی نیٹ ورک کے صدر عبداللہ ملک شامل تھے ،، طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی دعا کی گئی،، شرکاء نے حادثے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔