08 نومبر ، 2014
کوئٹہ......وادی کوئٹہ میں سردی کی لہر آج دوسرے روز بھی برقرار ہے ۔کوئٹہ اور گرد و نوا ح میں آج مطلع صاف ہے،تاہم دو روز قبل شروع ہونے والا سردی کی لہر جاری ہے اور موسم سرد ہے خاص طور شہر کے میدانی ،نواحی اور پہاڑی علاقوں میں سخت سرد ہے۔شہری سردی کی شدت سے بچنے کے لئے گرم چادریں ،کوٹ،سویٹر اور جیکٹس کا استعمال کررہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں موسم ایسے ہی سرد رہنے کا امکان ہے۔