08 نومبر ، 2014
نیویارک ......پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہحکومت کےساتھ ڈیل کی خبریں بےبنیادہیں ۔نیویارک میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حکومت کےساتھ ڈیل کی خبریں بےبنیادہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آرپرکوئی ایکشن نہیں لیاگیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارےکارکنوں کےخلاف کیس واپس نہیں لیےگئےاور ہماری ایف آئی آرپرکوئی گرفتاری بھی نہیں کی گئی۔طاہرالقادری نے کہا کہ وہ 16نومبرکوپاکستان واپس جائیں گے،جس سے قبل وہ برطانیہ میں قیام کریں گے۔