دنیا
08 نومبر ، 2014

مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرورتقریب

مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرورتقریب

مکہ مکرمہ ......مکہ مکرمہ میں آج غسل کعبہ کی روح پرورتقریب ہوئی ۔ خانہ کعبہ کوہرسال،محرم الحرام کی 15 تاریخ اوریکم شعبان کوغسل دیاجاتاہے ۔روایات کےمطابق سب سے پہلےگورنرمکہ خانہ کعبہ میں داخل ہوئے۔ انہوں نے خانہ کعبہ کےفرش کوعرق گلاب سےمعطر آب زم زم سےغسل دیا۔خانہ کعبہ کی دیواروں کوکجھورکےپتوں کی جھاڑوسے صاف کیا گیا۔ اس موقع پر دنیا بھر سے آئے ہوئے زائرین اور پاکستان سمیت اسلامی ملکوں کے نمائندے بھی موجود تھے ۔

مزید خبریں :