22 اپریل ، 2012
ڈھاکا … بنگلادیش میں بی این پی کے لیڈر محمد الیاس کی گمشدگی کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی گئی ، پرتشدد واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے بنگلادیش میں اپوزیشن جماعت بی این پی سمیت 18 جماعتوں نے ملک گیر ہڑتال کی کال دی تھی۔ اس دوران ہونے والی پرتشدد کارروائیوں میں ایک ٹیکسی ڈرائیور جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر کارروائیوں کے دوران گاڑیوں کو جلانے کے واقعات بھی رونما ہوئے، پولیس نے کئی افراد کوگرفتار کرلیا ہے۔ ہڑتال میں بی این پی کے ساتھ بی جے پی، آئی او جے، خلافتِ مجلس، ایل ڈی پی، کلیان پارٹی اور دیگر جماعتیں شامل ہیں۔ ڈھاکہ میں بی این پی کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا گیا جبکہ جماعت اسلامی بنگلا دیش کا دفتر بند کردیا گیا ہے۔