کاروبار
08 نومبر ، 2014

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات کامیاب

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات کامیاب

دبئی...........وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارہ آئندہ ماہ واشنگٹن میں ہونے والے بورڈ اجلاس میں قر ض جاری کرنے کی منظوری دے سکتا ہے۔ دبئی میں آئی ایم ایف حکام کے ساتھ کی جانے والی مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ دھرنوں کے باوجود بین الاقوامی ادائیگیاں برقت کی گئیں۔واشنگٹن سے جاری ہونے والے آئی ایم ایف کے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے معاشی اشیاریوں میں بہتری آرہی ہے، مہنگائی کی رفتار تھم رہی ہے اور نجی شعبے کو قرض کا اجراء تیز ہورہا ہے۔ حکام کے مطابق آئندہ ماہ آئی ایم ایف کے بورڈ اجلاس میں منظوری کے بعد پاکستان کو 1ارب 10کروڑ ڈالر قرض کی قسط جاری کردی جائے گی۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنی پریس کانفرنس میں یہ بھی کہاکہ وہ رواں سال نہ صرف افراط زر سنگل ڈیجیٹ میں رکھنے میں کامیاب رہیں گے بلکہ اسے 8فیصد سے 7فیصد تک لانے کے لیےبھی پرعزم ہیں ۔

مزید خبریں :