کاروبار
08 نومبر ، 2014

ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر

ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر

اسلام آباد .....فیڈرل بیورو آف ریونیو نے کہا ہے کہ ٹیکس دینے والے حکومت کو باور ضرور کرائیں،ٹیکس پیئرز ریٹرن جمع کرائیں، تاریخ میں اب مزید توسیع نہیں ہوگی۔ ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں اب مزید توسیع نہیں ہوگی۔ جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس پیئرز آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر21نومبر سے پہلے ریٹرن جمع کرادیں کیونکہ اب اس حوالے سے تاریخ میں توسیع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ایف بی آر نے آن لائن ٹیکس فائلنگ کے نظام میں خرابی کو دور کردیا ہے۔ٹیکس آمدن کے حوالے سے شاہد حسین نے بتایا کہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں 183 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے 27ارب رورپے زائد ہے۔

مزید خبریں :