09 نومبر ، 2014
کراچی ......کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران لیاری گینگ کا کارندہ مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم قتل اور بھتہ خوری میں ملوث تھا ۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔مقابلے میں لیاری گینگ وار کے عزیز جان گروپ سے وابستہ ایک کارندہ مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے جو قتل اور بھتہ خوری کی کئی واردتوں میں ملوث تھا۔ ملزم سے پولیس نے اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی بھی کیا ہے ۔