09 نومبر ، 2014
لاہور ......لاہور میں مصطفیٰ ٹاؤن کےعلاقے میں گھریلو جھگڑے پر ایک خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی ۔پولیس کے مطابق چھبیس سالہ کرن کا اپنےشوہر کے ساتھ جھگڑا ہوا،جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ حالت غیر ہونے پر اسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لےجایا گیا۔تاہم وہ راستےہی میں دم توڑ گئی۔پولیس نے ضروری کارروائی کےبعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔