09 نومبر ، 2014
لاہور...... وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید کاکہناہےکہ کسی انسان کو حق نہیں کہ کسی کی زندگی ختم کردے۔شاعرمشرق علامہ محمداقبال نے زندگی کے تسلسل کے لیے فلسفہ حیات پیش کیا،تباہی،فساد اورانتشار کو اعلیٰ اخلاقی اصولوں کے طورپرتسلیم نہیں کیا جاسکتا۔یوم ِاقبال کے سلسلے میں ایوان اقبال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کاکہناتھاکہ علامہ اقبال کا پیغام زندگیوں کو محفوظ بنانا تھا،پرویزرشید کاکہناتھاکہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے پیار،محبت اور خلوص کا درس دیا،فکراقبال کی تعلیم کے وہ پہلو ہمارے بچوں تک ضرورپہنچنے چاہئیں،جن سے اقبال خوش ہو،انہوں نے مزیدکہا کہ زندگیوں کومحفوظ بنانااقبال کاخواب تھا۔