09 نومبر ، 2014
لاہور.......... گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلایا گیا ،ایسے واقعات اسلام سمیت کوئی مذہب نہیں سکھاتا ہے،واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔یوم اقبال پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی بربریت کو برداشت نہیں کرے گی، انتہاپسندی نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلمانوں کی لوٹی ہوئی متاع لٹانے کےلیے اقبال کاکلام ایک روشنی کی حیثیت رکھتاہے، ہمیں سوچنا چاہیے کہ علامہ اقبال اور قائد اعظم کے ملک کو کہاں پہنچایا ہے،ہمارے لئے مفکر پاکستان کی فکر اپنانے کی ضرورت ہے۔