پاکستان
24 جنوری ، 2012

میموتحقیقاتی کمیشن کی رحمان ملک سے اکرم شیخ سے مل سیکیورٹی دینے کی ہدایت

میموتحقیقاتی کمیشن کی رحمان ملک سے اکرم شیخ سے مل سیکیورٹی دینے کی ہدایت

اسلام آباد…میمو گیٹ تحقیقاتی کمیشن نے رحمان کو ملک کو منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ سے مل کر منصور اعجاز کی سیکیورٹی کے حوالے سے معاملات طے کرنے کا کہا ہے ۔اس کے لئے کمیشن نے اپنی کارروائی میںآ دھے گھنٹے کا وقفہ دیا ہے۔میمو کمیشن کااسلام آبادہائی کورٹ میں اجلاس میں ہوا۔کمیشن نے رحمان ملک کو کہا کہ اگرکسی اورملک کاوزیرآپ کیباریمیں ایساکہتاتوکیاآپ وہاں جاتے،رحمان ملک نے بیان کہا کہ میں نے آئی جی کوکہاکہ اکرم شیخ سے ملیں،مکمل سیکیورٹی دینے کوتیارہیں،مکمل بٹالین مانگیں تواس پرکیاکہاجائے،جس پر جسٹس فائزعیسی نے کہا کہ کمیشن کے آرڈرمیں کہیں بٹالین کالفظ شامل نہیں،منصوراعجازکی سیکیورٹی پر5فوجی لگ جائیں توکوئی حرج نہیں۔رحمان ملک نے کہا کہ عدالت جوبھی ہدایات دیاسے پوراکیاجائیگا،منصورکے آنے سے لے کرجانے تک سیکیورٹی یقینی بنائی جائیگی،رحمان ملک نے کہا کہ منصوراعجاز نے تو کہاکہ اسے پھنسا کر لایاجارہا ہے،جسٹس فائزہ عیسیٰ نے کہا کہ میڈیاپربیانات دیتے ہوئے احتیاط کریں۔رحمان ملک نے کہا کہ اکرم شیخ ہمارے ساتھ سیکیورٹی معاملات طے کریں تولاگوکرنے کی ذمے داری دونگا،منصوراعجازجہاں بھی کمیشن کے سامنے پیش ہوناچاہیں مکمل سیکیورٹی دینگے۔اس پر عدالت نے چاڑھے چار بجے تک کا وقت دینے ہوئے کارروائی روک دی اور رحمان ملک کو اکرم شیخ کے ساتھ مل سیکیورٹی معاملات طے کرنے اکرم شیخ کو ہدایت کی کہ وہ منصوراعجاز سے رابطہ کرکے اسے بیان ریکارڈ کرانے کی بات کریں۔

مزید خبریں :