23 اپریل ، 2012
اسلام آباد ... سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس کی سماعت آج ہوگی۔کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بیچ کرے گاگزشتہ سماعت پر عدالت نے پنجاب حکومت کو گرانے کے حوالے سے آئی بی کے سیکرٹ فنڈ سے 27 کروڑ روپے کی رقم خرچ کرنے سے متعلق ڈی جی آئی بی سے رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو حکم دیا تھا کہ وہ مہران بینک انکوائری کمیشن رپورٹ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کریں۔ عدالت نے جنرل اسد درانی اور یونس حبیب کے وکلاء سے اپنا جواب داخل کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔ آج عدالت میں مہران بینک اسکینڈل کے تمام فریقین کے وکلاء اپنے اپنے دلائل دیں گے۔